ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں یکم اپریل سے طالبات اور پیشہ ور خواتین کے لئے مفت بس پاس کی سہولت 

کرناٹک میں یکم اپریل سے طالبات اور پیشہ ور خواتین کے لئے مفت بس پاس کی سہولت 

Wed, 22 Feb 2023 11:25:59    S.O. News Service

بنگلورو 22 / فروری (ایس او نیوز)کرناٹک کے  وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کہا کہ طالبات اور پیشہ ور خواتین کے لئے یکم اپریل سے مفت بس پاس جاری کرنے والی اسکیم شروع کی جائے گی۔  بنگلور ودھان سودھا کے سامنے کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی 15 نئی وولو بی ایس ۔6، ملٹی ایکسل ’’امباری اتسوا‘‘ سلیپر بسوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد وزیر اعلیٰ نے اس بات کی جانکاری دی۔

انہوں نے کہا کہ طالبات اور پیشہ ورخواتین کے لئے مفت بس پاس جاری کرنے کے لئے انہوں نے اپنے بجٹ میں اعلان کیا تھا، جس کے تحت یکم اپریل سے یہ اسکیم جاری کی جائے گی۔انہوں نے کے ایس آرٹی سی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ طالبات اور پیشہ ور خواتین کے لئے مفت بس پاس جاری کرنے کے لئے درکار انتظامات کریں۔ طالبات کے لئے بس کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے انہوں نے ’’نمابس‘‘ اسکیم جاری کی ہے، جس کے تحت ہر ایک تعلقہ میں کم سے کم 5بسوں کو دوڑایا جائے، اس کے لئے بسوں کی سہولت فراہم کرنے افسران کو ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگلے تعلیمی سال سے اسکول شروع ہوتے ہی طلبا کے لئے بسوں کی سہولت فراہم کرنے اور اگر منی بسوں کی کمی ہو تو لیز پر حاصل کرنے کے ایس آرٹی سی افسران کو ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ ملازمین کے 7 سے 8 مطالبات پورے کئے گئے ہیں، اب تنخواہ  میں اضافہ کی مانگ کر رہے ہیں، اس سلسلہ میں سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے کا یقین دلایا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کے ایس آر ٹی سی کار روشن مستقبل ہے، حکومت ملازمین اور افسران دونوں کے ساتھ ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ کے موقع پر نقصان میں چل رہے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو حکومت نے 4600 کروڑ روپئے جاری کئے تھے۔ چاروں ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کو نقصان سے باہر نکال کر ان کی آمدنی میں اضافہ کی جانب توجہ دینے افسران کو ہدایت دی۔ امباری اتسوا بسوں میں  ٹرین  کی  طرز پر سلیپر نظام کی سہولت مہیا ہے۔ نجی بس مالکان زیادہ آمدنی والے روٹس پر اپنی بسوں کو تمام علاقوں میں دوڑانا پڑتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے امباری اتسوا بس کے اندر پہنچ کر معائنہ کیا۔

اس موقع پر ریاستی وزیر برائے محصولات آر اشوک، کے ایس آر ٹی سی کے چیرمین چندرپا، کے ایس آر ٹی سی کے مینیجنگ ڈائرکٹر انوب کمار و دیگر حاضر  تھے۔


Share: